عالیہ بھٹ دھونی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی

منگل 16 دسمبر 2014 11:34

عالیہ بھٹ دھونی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) بھارت کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کا کردار ادا کریں گی۔شوبز کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھونی کی بائیو پک میں ایم ایس دھونی کا کردار نبھانے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو شاید اب اپنی ہیروئن مل گئی ہے اور وہ نئی ابھرتی اداکارہ اور سال 2014ء میں کامیاب ترین فلمیں دینے والی عالیہ بھٹ ہیں۔

اس سلسلے میں عالیہ بھٹ کی ڈائریکٹر نیرج پانڈے سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں اداکارہ کو فلم میں ان کے کردار ساکشی کے لیے مضمون دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کردار نبھانے کے لیے بہت سے اے لسٹ اداکاروں کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایس دھونی کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیے گئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اب یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن تیج اس فلم میں کرکٹر سریش رائنا کا کردار ادا کریں گے۔

اسی طرح جان ابراہم فاسٹ باوٴلر ایشانت شرما کا کردار ادا کریں گے جب کہ پاکستانی اداکار فواد خان فلم میں کرکٹر ویرات کوہلی بنیں گے۔ ” بگ باس 8 “ مقابلے میں حصہ لینے والے گوتم گلاٹی فاسٹ باوٴلر ظہیر خان بنیں گے اور اداکار آفتاب شیوڈسانی جوگندر شرما کا کردار نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :