شاہد آفریدی نے اپنے کارناموں کی فہرست میں مزید اضافہ کر لیا

منگل 16 دسمبر 2014 11:50

شاہد آفریدی نے اپنے کارناموں کی فہرست میں مزید اضافہ کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -16 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جب شاہد آفریدی نے کیوی وکٹ کیپر لیوک روانچی کو پوویلین کو واپس بھیجا تو لسٹ اے کرکٹ میں یہ ان کا 500واں شکار تھا۔

(جاری ہے)

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے باؤلر اور پہلے سپنر بن گئے ہیں ۔ ان سے قبل سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم (881) سابق کپتان اور بورے والا ایکسپریس وقار یونس (674) 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان عمران خان (507) یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :