پاکستان سے شکست کے بعد کھلاڑی دلبرداشتہ ہوگئے ‘ اگلے روز صلاحیتوں کے مطابق پر فارمنس نہیں کر سکے ‘کوچ بھارتی ہاکی ٹیم

منگل 16 دسمبر 2014 11:52

پاکستان سے شکست کے بعد کھلاڑی دلبرداشتہ ہوگئے ‘ اگلے روز صلاحیتوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمنزنے کہاہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد کھلاڑی دلبرداشتہ ہوگئے ‘ اگلے روز صلاحیتوں کے مطابق پر فارمنس نہیں کر سکے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس بار ہوم گراوٴنڈ اور کراوٴڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کریں تاہم یہ موقع ضائع کردیا، آسٹریلیا کیخلاف تیسری پوزیشن کیلئے ہونے والے میچ کے دوران پلیئرز میں حوصلے کی کمی دیکھنے میں آئی، یہ صرف پاکستان کیخلاف سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ہوا۔

انھوں نے کہا کہ روایتی حریف ٹیم سے ناکامی نے کھلاڑیوں کو اس قدر دلبرداشتہ کیا کہ وہ اگلے روز صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے، انھوں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع گنوائے۔

(جاری ہے)

اولٹمنز نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود میرا یقین ہے کہ موجودہ ٹیم کو برقرار رکھا جائے، پلیئرز پر مزید سخت محنت کریں تو مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران بھارتی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار آیا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اولمپک گیمز 2016 سے قبل ہمیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی، کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کمزوری گیند کو قابو کرنے کے بعد بہت جلد گرفت کمزور کردینا ہے، آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل اس حوالے سے پلاننگ بھی کی گئی مگردباؤ کی وجہ سے عملدرآمد نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :