ماہرہ خان شاہ رخ کے ساتھ جوڑی بنانے کیلئے تیار
منگل 16 دسمبر 2014 12:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء)پاکستان سے بولی وڈ کا رخ کرنے والے اداکاراؤں کی فہرست میں ایک نیا اضافہ سامنے آیا ہے-ماہرہ خان شاہ رخ خان کے ساتھ جوڑی بنانے کے لیے تیارہیں- پہلے فواد خان (خوبصورت) اور حمیمہ ملک (راجا نٹور لال) نے گزشتہ چند ماہ کے دوران بولی وڈ میں ڈیبیو کیا اور اب ماہرہ خان بھی اس کے لیے تیار ہیں۔
(جاری ہے)
ماہرہ نے گزشتہ ماہ زی کے زندگی چینیل پر نشر ہونے والی اپنی سیریل ”ہمسفر“ کی کامیابی کے بعد ممبئی کا دورہ کیا تھا اور وہاں یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس بات کو سن کر پروڈیوسرز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے پاکستان کی اس مقبول ترین ٹی وی اداکارہ کو اپنی فلم ”رئیس“ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے راہول ڈھولکیہ ڈائریکٹ کریں گے۔اس فلم میں شاہ رخ خان ایک جرائم پیشہ ڈان کی شکل میں نظر آئیں گے جبکہ یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ نواز الدین صدیقی پولیس افسر کے روپ میں جلوہ گر گے۔بولی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ماہرہ خان کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے لیے بہت زیادہ سفر مشکل ثابت ہوسکتا ہے مگر اب ہندوستان ان کی پسندیدہ منزل ہوگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.