آفریدی کی خواہش حقیقت کا روپ دھارنے کے لیے تیار

منگل 16 دسمبر 2014 13:55

آفریدی کی خواہش حقیقت کا روپ دھارنے کے لیے تیار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -16 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی انجری نے شاہد آفریدی کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے لیے کپتانی کا مضبوط امیدوار بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شارجہ ون ڈے میں کامیابی کے بعد ایک بار پھر آفریدی کو کپتان بنانے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں اور اگر پاکستان نے چوتھے میچ میں سیریز اپنے نا م کر لی تو ان کا کیس مضبوط ہوجا ئے گا کیوں کہ ٹیم مینجمنٹ میں بھی کچھ لوگ ’’لالہ‘‘ کو کپتان دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تیسر ے ایک روز ہ میچ میں قومی ٹیم کی باڈی لینگوئج سے بھی ظاہر ہورہا تھا کہ کھلاڑی مصباح کے بجائے آفریدی کی کپتانی سے زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ کچھ لوگوں کے خیال میں مصباح الحق کی انجری اتنی شدید نوعیت کی نہیں تھی کہ انہیں پوری سیریز سے باہر ہونا پڑتا بلکہ انہوں نے اپنی ٹیم کی خامیوں اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے خود کو ایک طرف کرنے میں عافیت جانی کیوں کہ وہ ایسی ٹیم کے ہمراہ ورلڈ کپ نہیں کھیلنا چاہتے ہیں ۔ کیوی بلے با ز گپٹل بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم وہ ایک میچ بعد ہی ٹیم کا حصہ بن گئے ۔