پشاور: آرمی اسکول پر حملہ،84 بچوں سمیت 104 ہلاک

منگل 16 دسمبر 2014 14:20

پشاور: آرمی اسکول پر حملہ،84 بچوں سمیت 104 ہلاک

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 84 بچوں سمیت 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں فورسز نے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا جبکہ ایک دہشت گرد کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان نے خود کو اڑا دیا۔

منگل کو حملہ آوروں نے اچانک وارسک روڈ پر واقع اسکول پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 500 سے 600 بچے، اساتذہ اور عملہ محصور ہو گیا۔

(جاری ہے)

حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 9 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک وردی میں ملبوس شخص، ایک خاتون ٹیچر اور ایک مرد ٹیچر شامل ہیں۔

تازہ خبروں کے مطابق، دہشت گرد بدستور اسکول میں موجود ہیں جبکہ وقفہ وقفہ سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ آپریشن کے دوران ایک زور دار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی گئی ، اس حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہوئیں کہ وہ خود کش حملہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسکول میں داخل ہونے کے لیے دیوار کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

متعلقہ عنوان :