300 چینی شہری داعش میں شامل ہو چکے ہیں‘ چینی اخبار کاانکشاف

منگل 16 دسمبر 2014 14:29

300 چینی شہری داعش میں شامل ہو چکے ہیں‘ چینی اخبار کاانکشاف

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) چین کے ایک روز نا مے نے انکشا ف کیا ہے کہ تین سو چینی شہری داعش میں شامل ہو کر لڑنے میں مصروف ہیں۔ چینی شہری ترکی کے راستے شام اور عراق میں داخل ہوئے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق داعش میں شمولیت کے لیے چینی شہری ترکی کے راستے شام اور عراق میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

چینی حکام کے مطابق ساری صورتحال کی ذمہ دار ترک حکومت کی ایسی پالیسیاں ہیں جن کے باعث شدت پسند آسانی سے داعش میں شامل ہو رہے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق اس کے اثرات صوبے سنکیانگ پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ چینی حکومت نے تا حال داعش کے خلاف جاری امریکی فوجی کارروائی میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :