سانحہ پشاور، حکومت اورتحریک انصاف کے آج ہونیوالے مذاکرات ملتوی

منگل 16 دسمبر 2014 14:57

سانحہ پشاور، حکومت اورتحریک انصاف کے آج ہونیوالے مذاکرات ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) پشاور کے وارسک روڈ پر واقع سکول میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں ۔ مذاکرات موخر کرنے کا اعلان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ وہ پشاور میں ہونیوالی دہشتگردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومتی ٹیم سے درخواست کی ہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں آج ہونیوالی ملاقات کو منسوخ کیاجائے ، تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخواہ کے لیے روانہ ہورہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت روانہ ہورہی ہے ، خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کابینہ اراکین سمیت موقع پر یاہسپتالوں میں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :