آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ مختصر ، پشاور روانہ

منگل 16 دسمبر 2014 15:27

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ مختصر ، پشاور روانہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کی وجہ سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنادورہ کوئٹہ مختصرکردیاہے اور وہ پشاورکیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ،سکول کے تین بلاکس کلیئرکرالیے گئے ہیں ،کورکمانڈر نے آپریشن کا فضائی جائزہ بھی لیا جبکہ کچھ ہی دیر میں آرمی چیف کوئٹہ سے براہ راست پشاور پہنچ رہے ہیں ۔ یادرہے کہ آرمی چیف پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب کے سلسلے میں کوئٹہ میں موجود تھے لیکن پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کی وجہ سے جنرل راحیل شریف نے اپنادورہ مختصر کرکے پشاور پہنچنے کا فیصلہ کیا۔