ایس ایس جی ضرار کمپنی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

منگل 16 دسمبر 2014 16:19

ایس ایس جی ضرار کمپنی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ڈی جی آئی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) ایس ایس جی کی ضرار کمپنی پشاور میں سکول پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے جس کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی سکول کے تین بلاکس کو کلیئر کرا لیا گیا ہے جبکہ باقی حصہ کلیئر کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ چھ میں سے پانچ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ سکول میں موجود ایک دہشتگرد کو مخصوص بلاک تک محدود کر دیا گیا اب آپریشن کا آخری حصہ جاری ہے۔

دہشتگردوں کا تعلق عمر خالد خراسانی گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کے ساتھ آرمی سکول کا فضائی دورہ بھی کیا۔کور کمانڈر پشاور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :