وزیر اعظم نے پشاور سانحے پرتمام قومی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

منگل 16 دسمبر 2014 17:18

وزیر اعظم نے پشاور سانحے پرتمام قومی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں نوا زشریف نے پشاور میں اسکول حملے کے سانحے پر تمام قومی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے،نوا زشریف نے اس سلسلے میں اسحاق ڈار اور پر ویز رشید کو ذمہ دارئیاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کل بلائے جانے والا اجلاس گورنر ہائوس پشاور میں منعقد ہو گا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کو دہشتگردی سے پاک نہیں کردیتے، جدوجہد جاری رہے گی۔وزیر اعظم نے پر ویز رشید اور اسحاق ڈار کو تمام قومی جماعتوں سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :