سانحہ پشاور، یہ ظلم کے ساتھ ساتھ پرلے درجے کی بزدلی ہے،نواز شریف،

دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا‘ زیادہ سفر مکمل کر لیا، تھوڑا رہ گیا ہے، قوم کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،فوج کے ساتھ مل کرشہداء کے لواحقین کے لئے معاوضہ کا فیصلہ کریں گے، وزیراعظم کی پشاور پہنچنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

منگل 16 دسمبر 2014 18:31

سانحہ پشاور، یہ ظلم کے ساتھ ساتھ پرلے درجے کی بزدلی ہے،نواز شریف،

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ظلم کے ساتھ ساتھ پرلے درجے کی بزدلی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا‘ زیادہ سفر مکمل کر لیا، تھوڑا رہ گیا ہے،قوم کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،فوج کے ساتھ مل کرشہداء کے لواحقین کے لئے معاوضہ کا فیصلہ کریں گے۔

شہید ہونے والے سکول کے بچے میرے بچے ہیں۔منگل کے روز آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے حملے کے بعد پشاور پہنچنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج سے ملکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا تو آپریشن میں حکومت کی طرف سے پاک فوج کو مکمل حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور اس کے مثبت نتائج نکلے ہیں، ہمسایہ ملک افغانستان سے بھی بات ہوئی ہے کہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے، قوم کو تذبذب کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے ضرب عضب آپریشن کا زیادہ سفر مکمل کرلیا ہے کم رہ گیا ہے،قوم کو متحد اور یکجان ہو جانا چاہئے،تذبذب کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کررہا ہوں شہداء کے لواحقین کے ساتھ جو تعاون ہوا کریں گے۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور فوج کے مشورہ سے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے گا تاکہ لواحقین کو مطمئن کیا جا سکے۔۔۔