پاکستان نے ایران سے خام تیل کی درآمد دوبارہ شروع کر دی
منگل 16 دسمبر 2014 19:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) پاکستان نے ایران سے خام تیل کی درآمد دوبارہ شروع کر دی ہے،تین سال قبل ایران اور پاکستان کے درمیان 12ہزار بیرل یومیہ تیل کی درآمد کا معاہد ہ کیا گیا تھا جو اس وقت سے تعطل کا شکار ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر اقتصادیات اور پاکستانی وزیر پٹرولیم نے تین سالہ معطلی کے بعد پاکستان کو ایران سے تیل کی برآمد دوبارہ شروع کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
پاکستان کو ایرانی خام تیل کی برآمدات تین سال قبل کراچی ریفائنری روک دی گئی تھی۔ تین سال قبل نیشنل ایرانی آئل ریفائنری اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی اور پاکستان آئل ریفائنری کمپنی نے ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے مطابق ایران خام تیل کی تقریباً 12 ہزار بیرل یومیہ پاکستان کو فروخت کرنا تھی۔(جاری ہے)
نومبر 2011 کے بعد سے ایران کے تیل کے شعبے پر عائد غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے بعدپاکستان نے لیٹرز آف کریڈٹ سے متعلقہ کے کئی مسائل سے ایرانی تیل کی درآمد روک دی تھی۔
کچھ پاکستانی حکام کاکہنا تھا کہ ایران سے تیل کی درآمد میں رکاوٹ کی وجہ کراچی ریفائنری میں تیکنیکی مسائل تھی کیونکہ پاکستان میں صرف یہی ایک ریفائنری تھی جو ایرانی تیل کو ریفائن کرسکتی ہے۔ اسلام آباد میں دونوں ممالک کے 19ویں مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس کے بعد ایرانی وزیر اقتصادیات علی طییب نیا اور پاکستان کے وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل خاقان عباسی کی پاکستان کو ایران کے تیل کی برا?مد دوبارہ شروع کرنے کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے۔ ایرانی اخبار کے مطابق پاکستان کی طرف سے 2011 سے ادائیگیاں نہیں کی جاسکی تھی کیونکہ کوئی بینک بھی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ حکومت پاکستان بارٹر تجارت کے ذریعے بھی ادائیگیاں کرنے میں ناکام رہی کیونکہ بینکوں اور شپنگ کمپنیوں کی ہچکچاہٹ آڑے آتی رہی۔ پاکستان نے ایران کو واضح کردیا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کی طرف عائد پابندیوں کی وجہ سے انہیں توانائی کی تجارت پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ دونوں ممالک کے خام تیل کی برآمدات کے لئے بینکاری کے انتظامات کو کس طرح حل کیا جائے یہ ابھی واضح نہیں۔ پاکستان اپنے واجبات کی ادائیگی کے لئے مبینہ طور پر ترکی اور بھارت کا ماڈل اپنانے پر غور کر رہا ہے۔ ترکی ایران سے گیس کی فراہمی کے بدلے سونے جیسی قیمتی دھاتیں ایران کوفراہم کرتا ہے۔ بھارت ایران کو پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں مقامی بینکوں کے ذریعے کرتا ہے جن کی دنیا بھر میں شاخیں نہیں۔مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.