دہشتگردوں نے قوم کے دل کو نشانہ بنایا، ہمارا عزم نئی بلندیوں پر پہنچ گیا: جنرل راحیل شریف

منگل 16 دسمبر 2014 19:16

دہشتگردوں نے قوم کے دل کو نشانہ بنایا، ہمارا عزم نئی بلندیوں پر پہنچ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آ ج بزدل دہشت گردوں کی طرف سے قوم کے دل کو نشانہ بنایاگیا ہے جس میں معصوم جانوں کے ضیاع پرگہرا صدمہ ہوا ہے مگر اس حملے بعد بھی ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا بلکہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہنگامی طور پر پشاور پہنچنے کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں اور آج بہادر افواج کی طرف سے بزدل حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :