ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، پاکستان چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے،

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی میڈیا سے گفتگو

منگل 16 دسمبر 2014 19:56

ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، پاکستان چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز میں ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کو چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،گرین شرٹس کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم چوتھے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کریگی اور سیریز 2-2 سے برابر کر دے گی۔ کین ولیمسن نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :