پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے سوگ میں چوتھا ون ڈے سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے

منگل 16 دسمبر 2014 20:03

پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے سوگ میں چوتھا ون ڈے سیاہ پٹیاں باندھ ..

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) سانحہ پشاور کے بعد کھیل کے میدانوں کی فضا بھی سوگوار ہو گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سوگ کے طور پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کھلاڑی میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہو گا لیکن پاکستانی کھلاڑی سانحہ پشاور کے پیش نظر سیاہ پٹیاں باندھ کر سوگ منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :