پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں شہدائے پشاور کیلئے دعائے مغفرت ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی،

آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کا کل سکول بند رکھنے کا اعلان،چھ روز تک سوگ منایا جائے گا

منگل 16 دسمبر 2014 21:58

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں شہدائے پشاور کیلئے دعائے مغفرت ،ایک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں کل(بدھ )شہدائے پشاور کے لئے دعائے مغفرت کی جائے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پوری قوم پشاور میں ہونے والے المناک سانحہ پر افسردہ ہے اور جاں بحق ہونے والے معصوم طلباء‘ اساتذہ اور دیگر سٹاف کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف بیگ نے آج تمام سکولز بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے چھ روز تک سوگ بھی منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں آج بروز( بدھ) صبح10.00 بجے گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں سانحہ پشاور میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے معصوم بچوں کی قربانی کے اعتراف میں دفاع وطن کے لئے اپنے عزم کی تجدید کے لئے لاہور کے تمام کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ کے تعزیتی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ 11 بجے دن گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول ریٹی گن روڈ لاہور میں سانحہ پشاور کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس میں شرکت کریں گے ۔جس میں لاہور کے تمام سکولوں کے طلبا اور اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد کے مطابق مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ سانحہ پشاور کے سوگ میں بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر کلاسز اٹینڈ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :