جیکب آباد،نوکری کے لیے پیسے لے کر ہڑپ کرنے پر سابق ایم پی اے کے خلا ف بے روزگار نوجوان کا احتجاج

منگل 16 دسمبر 2014 23:14

جیکب آباد،نوکری کے لیے پیسے لے کر ہڑپ کرنے پر سابق ایم پی اے کے خلا ف ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) نوکری کے لیے پیسے لے کر ہڑپ کرنے پر سابق ایم پی اے کے خلا ف بے روزگار نوجوان کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ کریم بخش کے رہائشی بے روزگار نوجوان شفقت کھوسو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے سابق ایم پی اے راجہ رحیم کھوسو کے خلاف پلے کارڈ اٹھاکر سخت احتجاج کیا اور نعریبازی کی شفقت کھوسو کا کہنا تھاکہ سابق ایم پی اے راجہ رحیم کھوسو نے ٹی ایم او کی نوکری دلانے کے لیے 25لاکھ لیے نوکری تو نہیں ملی پیسے بھی ہڑپ کرلیے گئے ہیں پیسے مانگنے پرسابق ایم پی اے دھمکارہے ہیں میرے پیسے واپس دلا کر انصاف کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :