سانحہ پشاور، بھارت میں سکولوں کے بچوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

بدھ 17 دسمبر 2014 11:12

سانحہ پشاور، بھارت میں سکولوں کے بچوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور نے دنیابھر کو غم میں ڈبو دیاہے اور اسی سلسلے میں پڑوسی ملک بھارت میں بچوں نے دومنٹ کی خاموشی اختیار کی اور منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کی اپیل پر بھارت کے سکولوں میں سانحہ پشاور میں زخمی ہونیوالے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خاموشی اختیار کی گئی ۔اس موقع پر بچوں نے دہشتگردی کے خلاف پلے کارڈز بھی اُٹھارکھے تھے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

متعلقہ عنوان :