اداکار ردا عاصم نے سالانہ امتحانات کے باعث فلموں ،ٹی وی ڈراموں میں ریکارڈنگ کی سرگرمیاں عارضی طور پر ترک کر دیں

بدھ 17 دسمبر 2014 13:44

اداکار ردا عاصم نے سالانہ امتحانات کے باعث فلموں ،ٹی وی ڈراموں میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) چائلڈ سٹار اداکار ردا عاصم نے سالانہ امتحانات کے باعث فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ریکارڈنگ کی سرگرمیاں عارضی طور پر ترک کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ردا عاصم نے اپنے سالانہ امتحانات کی وجہ سے اپنے زیر تکمیل ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں چند روز کے لئے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے جس کا مقصد اپنے ہونے والے پیپرز کی طرف بھرپور توجہ دینا ہے ۔ ردا عاصم کا کہنا ہے کہ تعلیم سب سے زیادہ ضروری ہے ، شوبز میرا شوق ہے اور اس کو بطور پروفیشن اختیار نہیں کروں گی مستقبل میں میرا سی ایس ایس کرنے کا ارادہ ہے اورمیں سی ایس ایس کرنے کے بعد لوگوں کی خدمت کروں گی ۔