سانگھڑ ، نومولود بچی کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد

بدھ 17 دسمبر 2014 14:36

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) نومولود بچی کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر میں سانگھڑ باکھوڑو روڈ کے نزدیک کچرے کے ڈھیر پر موجود نومولود بچی کی لاش کو دیکھ کر شہریوں نے سانگھڑ پولیس کو اطلاع دی جس پر سانگھڑ پویس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کی لاش کو اپنی تحویل میں ایدھی کی حوالے کیا جس نے بچی کو سپرد خاک کردیا۔