سانحہ پشاور،بھارتی ٹیم کی بے حسی پر دنیائے کرکٹ شرمندہ ہوگئی

بدھ 17 دسمبر 2014 14:54

سانحہ پشاور،بھارتی ٹیم کی بے حسی پر دنیائے کرکٹ شرمندہ ہوگئی

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -17 دسمبر 2014ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم نے سانحہ پشاور کے بعد سیاہ پٹیاں باندھنے کی بجائے ویسے ہی میدان میں اتر کر دنیائے کرکٹ کو شرمسار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتیوں کی پاکستان دشمنی ویسے تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن سانحہ پشاور کے بعد سب کو امید تھی کہ بھارتی ٹیم انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل د و منٹ کی خاموشی اختیار کر ے گی یا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے گی لیکن افسوس کہ ایسا کچھ نہ ہوا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی اس گھٹیا سوچ اور ایسے طرز عمل نے پوری کرکٹ برادری کو شرمسار کر دیا ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں جن میں مچل جونسن ،کپتان سٹیو سمتھ اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوش ہیزلووڈ شامل تھے۔ یاد رہے کہ آنجہانی آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوگز کی المناک موت پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ہی معطل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :