سعیدا جمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اشتراک سے چک نمبر203کینال روڈ پر کرکٹ سٹیڈیم قائم کر نے کا فیصلہ

بدھ 17 دسمبر 2014 14:57

سعیدا جمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اشتراک سے چک نمبر203کینال روڈ پر ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سعیدا جمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اشتراک سے چک نمبر203کینال روڈ پر ساڑھے8،ایکڑ اراضی پر کرکٹ سٹیڈیم قائم کیا جائے گا جس پر 2کروڑ35لاکھ روپے خرچ ہونگے اس سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ڈی سی اونورالامین مینگل اورسعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے کرکٹ سٹار سعید اجمل نے ایم او یو پر دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

ڈی سی اونے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرکٹ کے کھیل کے فروغ وترقی کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں جن کے تحت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ مختلف علاقوں میں کرکٹ گراؤنڈز وسٹیڈیمز کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ سٹیڈیم کھلاڑیوں کیلئے بہترین تربیت گاہ ہوگا اور کھلاڑیوں کو نہ صرف کرکٹ کے فن اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہاں سے قومی اوربین الاقوامی سطح کے کھلاڑی بھی پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھیلوں کے میدان میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی شروع کررکھا ہے جس کی بدولت باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایاجارہا ہے تاکہ وہ منظم انداز میں مقامی وقومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھاسکیں۔انہوں نے کرکٹ سٹیڈیم کے قیام اور کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرنے کے سلسلے میں نامور کرکٹر سعیدا جمل کی آمادگی کو سراہا۔

سعید اجمل نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کی بھرپو رسرپرستی کرنے پر ڈی سی او نورالامین مینگل کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے تحت پلے گراؤنڈ اورکرکٹ سٹیڈیم کاقیام کھیلوں کے شائقین کے لئے بہترین تحفہ ہے۔انہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جدید اور معیاری خطوط پر تربیت فراہم کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :