پشاور سانحہ ‘میں نے موت کو قریب سے دیکھا ‘ طلباء
بدھ 17 دسمبر 2014 15:04
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے میں فائرنگ سے زخمی ہوجانے والے ایک طالبعلم نے بتایا ہے کہ کس طرح اس کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگیں اور پھر کس طرح اس نے طالبعلموں کو مارنے والے عسکریت پسندوں سے بچنے کیلئے مرنے کا ڈرامہ کیا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج سلمان (فرضی نام) نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی اسکول کے آڈیٹوریم میں کیرئیر گائیڈنس سیشن میں شریک تھے جب سیکیورٹی اہلکاروں کی وردیوں میں ملبوس چار افراد وہاں گھس آئے۔
سلمان نے بتایا کہ کسی نے چیخ کر ہمیں ڈیسک کے نیچے چھپ جانے کا کہا جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کھول دی۔طالب علم نے بتایا کہ ایک حملہ آور نے چیخ کر کہا کہ متعدد بچے بینچوں کے نیچے چھپے ہوئے ہیں وہاں جاؤں اور انہیں مار دو۔(جاری ہے)
سلمان نے کہاکہ مجھے اس وقت تک دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگ چکی تھیں اور میں نے بڑے سیاہ جوتوں کو اپنی طرف آتے دیکھا جو چھپے ہوئے طالبعلموں کو ڈھونڈ کر مار رہا تھا۔
اس نے بتایا کہ زخم کی وجہ سے اسے شدید تکلیف ہورہی تھی مگر اس نے بچنے کیلئے مرنے کی اداکاری کا فیصلہ کیا اور اپنی ٹائی کھول کر منہ میں ڈال لی تاکہ تکلیف سے چیخ نہ سکے ‘ دوسری جانب مسلح شخص طالبعلموں کو ڈھونڈ کر ان پر گولیاں برسا رہا تھا تاہم سلمان نے اپنی آنکھیں بند کرلیں اور خود پر فائرنگ کا انتظار کرنے لگا۔سلمان کے مطابق میرا جسم کانپ رہا تھا میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا تھا اور میں کبھی ان سیاہ جوتوں کو نہیں بھول سکتا جو میری جانب بڑھ رہے تھے اور مجھے لگ رہا تھا کہ موت میری جانب آرہی ہے۔ہسپتال کے خون سے خراب ہوجانے والے بستر پر لیٹے سلمان نے بتایا کہ وہ مسلح افراد کچھ دیر بعد وہاں سے چلے گئے جس کے بعد میں نے کھڑے ہونے کی کوشش کی تو زخموں کی وجہ سے پھر گیا اس کے بعد میں اگلے کمرے میں رینگتا ہوا پہنچنا جہاں میں نے خاتون آفس اسسٹنٹ کی جلتی ہوئی لاش کو دیکھا اور جس کرسی پر وہ پڑی تھی وہاں سے خون رس رہا تھاابھی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ اس خاتون کی لاش نے آگ کیسے پکڑی، تاہم سلمان نے بتایا کہ اسے اس شخص کی لاش بھی نظر آئی جو اسکول میں کام کرتا تھا جس کے بعد وہ رینگتا ہوا ایک دروازے کے پیچھے چھپ گیا جس کے بعد اسے ہوش نہیں رہا۔اس نے بتایا کہ جب مجھے ہوش آیا تو میں ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.