طلبہ پر حملہ پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ،مفتی رب نواز حنفی
بدھ 17 دسمبر 2014 15:38
ٹنڈوالہیار( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ درندگی کی بدترین مثال ہے ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے کمزور نہیں کئے جاسکتے طلبہ مستقبل کے معمار ہیں طلبہ پر حملہ پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژ ن کے قائم مقام صدر مفتی رب نواز حنفی یونٹ سلطان آباد میں گواہان ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی پر دل خون کے آنسو روتا ہے مسلمانوں کے خون سے پاک سر زمین رنگین ہوچکی ہے سیاسی و مذہبی جماعتیں اور قومی سلامتی کے ادارے مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خاتمے کا حل نکالیں دہشت گردی کی لعنت سے جان چھڑائے بغیر پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ختم نبوت ﷺ کے گواہ صحابہ کرام ہیں صحابہ کرام پر حملہ کرنے والے ختم نبوت ﷺ کے عقیدے پر حملہ کرنا چاہتے ہیں صحابہ کرام کی جماعت دشمن کے راست میں دیوار ہے قرآن کریم اور صحابہ ایک دوسرے جدا نہیں ہیں قرآن کریم کی 700سے زائد آیات مناقب صحابہ بیان کررہی ہیں اہلسنت والجماعت کا مئوقف قرآن اور سنت کی تعلیمات پر مبنی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.