شوبز شخصیات نے پاکستانی جیلوں میں قید دہشت گر دطالبان کو سرم عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 17 دسمبر 2014 15:51

شوبز شخصیات نے پاکستانی جیلوں میں قید دہشت گر دطالبان کو سرم عام پھانسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) شوبز شخصیات نے سانحہ پشاور کو درندگی کی بدتر ین مثال قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں قید دہشت گر دطالبان کو سرم عام پھانسی دی جائے ‘ سیاسی ومذہبی جماعت اور عوام متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کا ساتھ دیں اور جب تک ایک بھی دہشت گر دزندہ ہے فوجی آپریشن جاری رکھا جائے ۔

اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

17 دسمبر 2014ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا ‘نامور ادکارہ سنہری خان ‘اسٹیج ادکارہ صائمہ خان ‘ادکارہ خوشبو ‘دیدار ‘ادکارہ ہما علی ‘گلوکارہ راگنی ‘ شازیہ منظور ‘ گلوکار جواد احمد ‘ماڈل سوننیاں بٹ ‘حر ابٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین کارروائی کی جائے اور ان دہشت گردوں کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے کیونکہ ان کا انسانیت سے دور کا بھی تعلق نہیں اور ایسے درندوں کو انجام صرف اور صرف موت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پو ری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں امن کیلئے ہر پاکستانی اپنی جان کو نذرانہ دینے کیلئے تیارہے مگر ان دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جا ئیگا اور انکو ختم کرکے ہی دم لینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :