افغانستان:صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ ، 11 شدت پسند ہلاک

بدھ 17 دسمبر 2014 16:33

افغانستان:صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ ، 11 شدت پسند ہلاک

ننگرہار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں گیارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ذرائع ابلا غ کے مطابق افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ مرنے والوں میں چار پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔ ضلع شیرزاد میں امریکی ڈرون طیارے نے گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ افغان گورنر کے مطابق مرنے والوں میں چار پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں ، ڈرون حملے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے رائٹرز نے صوبہ ننگرہار کے شیرزاد ڈسٹرکٹ کے گورنر مہلم معشوق کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی ڈرون نے ایک پک اپ گاڑی پر میزائل داغا، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں سے 4 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے،۔سخت گیر پاکستانی اور افغان طالبان ایک دوسرے کی اتحادی جماعتوں کے طور پر پاک افغان سرحد کی دونوں جانب دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :