دہشتگردوں کوتختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ ، دہشتگرد تنظیموں کے ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات شروع

بدھ 17 دسمبر 2014 20:28

دہشتگردوں کوتختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ ، دہشتگرد تنظیموں کے ممکنہ ..

اسلام آباد /لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے سنگین جرائم میں موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں کوتختہ دار پر لٹکانے کے عزم کے بعددہشتگرد تنظیموں کے ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کے لئے ملک بھرمیں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کا فیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے سانحہ پشاور کے بعد سزائے موت کے منتظر دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد ان کی سرپرست دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کیلئے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پیشگی حفاظتی انتظاما ت کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں اس سلسلہ میں تمام اہم سرکاری ونجی عمارتوں،پبلک مقامات خصوصاًسکیورٹی اداروں کی تنصیبات، جیلوں اور اہم شخصیات کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی سکیورٹی کیلئے غیرمعمولی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزیدسخت کرنے کے ساتھ ساتھ سرچ آپریشن بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔