Live Updates

عمران کے اعلان کا خیرمقدم، تحریک انصاف کے تحفظات کا ازالہ ہو گا: وزیراعظم

بدھ 17 دسمبر 2014 20:35

عمران کے اعلان کا خیرمقدم، تحریک انصاف کے تحفظات کا ازالہ ہو گا: وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تحفظات کا ازالہ ہو گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے سانحہ پشاور کے غم میں اسلام آباد کا دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عمران خان کے مثبت اقدام سے قومی عزم کو تقویت ملی ہے۔ باہمی مشاورت سے اور تحریک انصاف کے اطمینان کے مطابق مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات