ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر اصغر عباس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بدھ 17 دسمبر 2014 21:40

ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر اصغر عباس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر کا فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر چنیوٹ اصغر عباس کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اصغر عباس کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اصغر عباس متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے ضلعی نائب صدر تھے۔

متعلقہ عنوان :