رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ، 5 دہشت گرد ہلاک

بدھ 17 دسمبر 2014 22:18

رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ، 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) منگھو پیر اجتماع گاہ کے علاقے میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں اجتماع گاہ کے قریب دہشت گردوں نے رینجرز پر حملے کی کوشش کی تھی لیکن رینجرز نے اس کاروائی پر اس کا بھرپور جواب دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ رینجرز کا ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد اس علاقے کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے جبکہ ان سے دھماکہ خیز مواد ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں ۔ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا کہ یہ دہشت گرد مختلف کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :