غیرقانونی تارکین وطن برداشت نہیں کئے جائیں گے‘ سعودی وزیرمحنت

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:46

غیرقانونی تارکین وطن برداشت نہیں کئے جائیں گے‘ سعودی وزیرمحنت

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)سعودی عرب کے وزیر محنت عدل فقہیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے تارکین وطن کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے گی انہیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عدل فقہیہ نے مزید کہاکہ سعودی عرب کے قواعد و ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو ملک میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں صرف ملکی قوانین کا احترام کرنے والے تارکین وطن ہی سعودی عرب میں قیام یا کام کر سکتے ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری حالیہ مہم کے کاروباری اداروں پر کسی قسم کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوں گے، اسی لئے ہم نے لیبر مارکیٹ سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کاروباری اداروں پر چھاپے مارنے کیلئے تعینات کی جانے والی 150 سے زائد خاتون لیبر انسپکٹرز پر زور دیا کہ وہ عدل و انصاف اور شائستگی سے کام لیں اور اپنے فرائض اعتماد اور ایمانداری سے انجام دیں۔