مفتی اعظم سعودی عرب کی پشاور کے سکول میں دہشت گردی اور بچوں کی ہلاکتوں کی مذمت

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:57

مفتی اعظم سعودی عرب کی پشاور کے سکول میں دہشت گردی اور بچوں کی ہلاکتوں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ نے پشاور کے سکول میں دہشت گردی اور بچوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق اسلام سے نہیں ‘اسلام معصوم لوگوں کے قتل کی تعلیم نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگناہ بچوں اور خواتین پر حملے کرنے والوں کا تعلق کسی بھی طرح اسلام سے نہیں ہوسکتا، مفتی اعظم سعودی عرب نے کہاکہ اسکول پر دہشت گرد حملہ وحشیانہ کا رروائی ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔