ہالی ووڈ فلم ”کڈنیپنگ فریڈی ہینیکین“12مارچ کو ریلیز ہو گی

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:38

ہالی ووڈ فلم ”کڈنیپنگ فریڈی ہینیکین“12مارچ کو ریلیز ہو گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) ہالی ووڈ فلم ”کڈنیپنگ فریڈی ہینیکین“ آئندہ برس بارہ مارچ کو سینماگھروں میں تہلکہ مچائے گی، ہالی ووڈ کرائم تھرلر اینڈ ایکشن فلم کڈنیپنگ فریڈی ہینیکین قتل ، اغوا اور ٹارگٹ کلرز کی کہانی پر مبنی ہے،،جرائم پیشہ افراد کا یہ گروپ کاروباری افراد کو اغوا کرکے تاوان لیتا ہے ،فلم میں ایک بڑی کاروباری شخصیت الفریڈ فریڈی کو اغوا کرکے بڑی رقم مانگی جاتی ہے،،کسی مغوی کی بازیابی کیلئے یہ بہت بھاری رقم ادا کی جاتی ہے،فلم ماردھاڑ اور ایکشن سے بھرپور ہے،کڈنیپنگ فریڈی ہینیکین آئندہ برس بارہ مارچ کو سینماگھروں میں خوف پھلائے گی۔

متعلقہ عنوان :