پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اور رشید ناز بالی و وڈ فلم ”بے بی“ میں کاسٹ

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:39

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اور رشید ناز بالی و وڈ فلم ”بے بی“ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اور رشید ناز کو بولی وڈ فلم ”بے بی“ میں کاسٹ کرلیا گیا جس میں اکشے کمار اور انوپم کھیر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔رشید ناز جو ٹیلیویژن پر اپنے متاثر کن کام اور لولی وڈ فلم ”خدا کے لیے“ میں انتہا پسند مولانا طاہری کے کردار کی بناء پر جانے جاتے ہیں، وہ فلم ”بے بی“ میں بھی اس سے ملتا جلتا ہی کردار ادا کریں گے۔

وہ مولانا عبدالرحمان کا کردار نبھائیں گے جو ایک انتہا پسند گروپ کے ماسٹر مائنڈ ہوتے ہیں۔تاہم میکال کا فلم میں کردار ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے اور فلم کے ٹریلر میں محض ایک جھلک نظر آئی ہے۔یہ رشید ناز کا بولی وڈ ڈیبیو ہوگا جبکہ میکال اس سے پہلے بھی انڈیا میں تین فلمیں کرچکے ہیں جن میں گاڈ فادر، شوٹ آن سائٹ اور یو آر مائی جان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بولی وڈ فلم ”بے بی“ میں اکشے کمار مار دھاڑ کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہے ہیں، وہ چشمہ لگائے انتہائی غصے میں نظر آتے ہیں۔اکشے کمار استنبول کے جنگل میں کہیں بھاگتے نظر آتے ہیں تو کہیں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔فلم ڈر، خوف اور لڑائی سے بھرپور ہے جبکہ فلم”چشم بدور“ کی ہیروئن تاپسی پنو اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔اس بولی وڈ فلم کی شوٹنگ کھٹمنڈو، استنبول، ابوظبہی، ممبئی او دہلی میں ہوئی اور اسے 23 جنوری 2015 کو ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :