” اینجل آف ڈیتھ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
جمعرات 18 دسمبر 2014 12:52
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم ”دی وومن ان بلیک“ کے سیکوئل” اینجل آف ڈیتھ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ٹام ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نرسری میں زیر تعلیم بچوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران ان کے ٹیچرز بمباری کی وجہ سے کئی عرصے سے ویران پڑی ایک حویلی میں منتقل کردیتے ہیں۔
فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں ہیلن مک کروری،جیریمی ایروائن،ایڈرین رالنس،لیان بیسٹ،اورجوڈ رائٹ سییت دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی فلم وومن ان بلیک برطانیہ کی 20سالہ تاریخ کا سب سے زیادہ بزنس سمیٹنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ٹوبن آرمبرسٹ کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 2جنوری 2015کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.