برسبین ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے 4وکٹوں پر 221رنز بنا لیے

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:33

برسبین ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے 4وکٹوں پر 221رنز بنا لیے

برسبین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18 دسمبر 2014ء ) برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے تک 4وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنا لیے ہیں ۔ برسبین میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن مہمان بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز کے سکور 311رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر دن کا آغاز کیا اور اس کی پوری ٹیم 408رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

رہانے 81،ایشون 35اور روہت شرما 32رنز بنا سکے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہیزلووڈ نے 5اور نیتھن لائن نے 3کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ میز بان کینگروز نے پہلی اننگ میں 4وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنا لیے ہیں ۔ اوپنر کرس روجرز 55رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سٹیو سمتھ 65اور مچل مارش 7رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :