فلم ”دی وومن ان بلیک“ کے سیکوئل ”اینجل آف ڈیتھ“ کا نیا ٹریلر جاری‘ فلم 2 جنوری کو ریلیز ہوگی

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:59

فلم ”دی وومن ان بلیک“ کے سیکوئل ”اینجل آف ڈیتھ“ کا نیا ٹریلر جاری‘ ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم ”دی وومن ان بلیک“ کے سیکوئل ”اینجل آف ڈیتھ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹام ہارپر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نرسری میں زیر تعلیم بچوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران ان کے ٹیچرز پ بمباری کی وجہ سے کئی عرصے سے ویران پڑی ایک حویلی میں منتقل کردیتے ہیں۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں ہیلن مک کروری‘ جیریمی ایروائن‘ ایڈرین رالنس‘ لیان بیسٹ اور جوڈرائٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فلم 2 جنور 2015ء کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :