پاکستان نے میچ ملتوی کرنے کوئی درخواست ہی نہیں کی :کین ولیمسن

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:24

پاکستان نے میچ ملتوی کرنے کوئی درخواست ہی نہیں کی :کین ولیمسن

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18 دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ایک روزہ میچ انکی وجہ سے ملتوی نہیں کیا جاسکا ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے بتایا کہ میچ کھیلنے کے لیے انہوں نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جبکہ پاکستان نے میچ کو ملتوی کرنے کے لیے کوئی درخواست بھی نہیں کی لہذا میچ ملتوی نہیں کیا گیا ۔

یادر ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے پوچھا گیا کہ سیریز کا چوتھا ون ڈے ہوگا یا نہیں؟ ۔ اس سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی تاہم میچ ملتوی نہیں ہوگا کیوں نیوزی لینڈ نے تعاون سے انکا ر کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :