خون خرابے سے دل بھرنے کے بعد طالبان نے ایک نیا گھناؤنا منصوبہ بنا لیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:19

خون خرابے سے دل بھرنے کے بعد طالبان نے ایک نیا گھناؤنا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک طالبان کا حساس اداروں اور آرمی اہلکاروں کے بچوں کو اغواءکرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد جیلوں میں دہشت گردوں کی پھانسی پر پابندی ختم ہونے کے بعد طالبان نے آرمی اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے بچوں کو اغواءکرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جسے جلد عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان نے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے کنٹونمنٹ علاقوں میں داخلے کیلئے جعلی سیکیورٹی پاسز بھی بنا لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان اغواءکئے گئے بچوں کے بدلے جیلوں میں قید دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں کنٹونمنٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :