آئندہ عام انتخابات 2018 میں ہونگے،2015ء دہشتگردی کے خاتمہ کا سال ہوگا،منظور وسان

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:52

آئندہ عام انتخابات 2018 میں ہونگے،2015ء دہشتگردی کے خاتمہ کا سال ہوگا،منظور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 میں ہونگے، 2015ء دہشتگردی کے خاتمہ اور امن و سلامتی اور ملکی استحکام کا سال ہوگا۔ سیاسی قومی قیادت دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، قوم یکجہتی اور متحد ہو کر دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اقدامات اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ایک میز پر بیٹھ کر فیصلے کے مثبت نتائج برامد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکے جیل کے دورہ کا مقصد سیکورٹی کے انتظامات کا جائیزہ لینا ہے، سکھر حیدرآباد کراچی جیل کے حوالے سے خطرات کی اطلاعات ملتی ہیں، جس کے باعث سندھ کی تمام جیلوں میں حفاظتی اقدامات کو سخت کیا جارہا ہے جیل کی دیواروں کو مذید اونچا کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں۔