سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نپیرا کو بجلی کی قیمت میں 2روپے 92 پیسے کمی کی درخواست ،فیصلہ آج ہو گا

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:14

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نپیرا کو بجلی کی قیمت میں 2روپے 92 پیسے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نپیرا کو بجلی کی قیمت میں 2روپے 92 پیسے کمی کی درخواست دے دی ہے، نپیرآج سماعت کے بعد فیصلہ دے گی۔

(جاری ہے)

وزیرِاعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں دو روپے بانوئے پیسے کمی کے اعلان کے بعد اب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نپیرا کو باقاعدہ کمی کی درخواست دے دی ہے، نپیرا کمی کے بارے میں فیصلہ کیلئے آج(جمعہ)کو سماعت کر ے گی۔

سی سی پی اے کی درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو سترہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا، کمی فرنس آئل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی پر کی جارہی ہے۔کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا، سی سی پی اے کے مطابق نومبر کے مہینے میں بجلی کی پیداواری لاگت چار روپے اننچاس پیسے فی یونٹ رہی جو کہ پانچ سال کی کم ترین لاگت ہے۔

متعلقہ عنوان :