ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ہفتہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا ،7روز میں ایل پی جی کی قیمت 45روپے تک بڑھادی گئی،

کراچی ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130روپے اور لاہور میں150روپے فی کلو ہو گئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:09

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ہفتہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ہفتہ کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا ،7روز میں ایل پی جی کی قیمت 45روپے تک بڑھادی گئی جس کے بعد کراچی میں کراچی ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130روپے اور لاہور میں150روپے فی کلو ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو ایک بار پھر ایل پی جی کی قیمتوں میں بے 10سے 20روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 7روز میں تقریبا 45روپے فی کلو ناجائز اضافہ کیا ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق چےئرمین اوگرا نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہیں بتایا ہے کہ ایل پی جی کی ناجائز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر جمعرات کو اوگرا کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں اوگرا کے تمام اہم ممبران نے شرکت کی اور اوگرا نے اجلاس میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف مکمل طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار ٹیمیں تیار ہوگئیں تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فلنگ پلانٹوں پر چھاپے مار کر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا پلان تیار کر لیا گیاہے جبکہ گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے پر جوکوئی بھی مارکیٹنگ کمپنی ملوث ہوگی، فوری طور پر اس مارکیٹنگ کمپنی پر بھاری جرمانہ اور اسکے بعد لائنسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ چےئرمین اوگرا سعید خان نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ایل پی جی مافیا کی اجارہ داری ختم کروا کہ فوری طور پر گیس کی ناجائز بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کروائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کو قیمت 130روپے ،گھریلو سلنڈر1510روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر میں 150روپے فی کلو، 1750روپے گھریلو سلنڈر، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو 155روپے فی کلو، 1810روپے گھریلو سلنڈر جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 180روپے اور گھریلو سلینڈر کی قیمت 2110روپے تک جا پہنچی ہے ۔

متعلقہ عنوان :