پشاو رواقعہ کے شہید بچوں کے قبروں سے خوشبوؤں کی لہریں اٹھنا شروع ہو گئیں

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:21

پشاو رواقعہ کے شہید بچوں کے قبروں سے خوشبوؤں کی لہریں اٹھنا شروع ہو ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں کے قبروں سے خوشبوؤں کی لہریں اٹھنا شروع ہو گئی ۔ رحمان بابا ، ہزار خوانی ، گلبرک ، گلبہار سمیت شہر کے مختلف قبرستانوں میں شہید ہونے والے بچوں کو سپرد خاک کردیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

گور کندوں ، شہید ہونے والے بچوں کے والدین ،دوستوں اور قبرستانوں کے ساتھ منسلک رہائش پذیر افراد کے مطابق شہید ہونے والے بچوں کی قبروں سے خوشبوؤں کی لہر اٹھتی رہی ۔

گزشتہ شب اور گزشتہ روز سپرد خاک کئے جانے والے بچوں کی قبروں سے خوشبو اٹھنے کے بعد درجنوں افراد ان کی قبروں پرحاضر ہوتے رہے اور شہید ہونے والے بچوں کی درجہ بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔ علماء ، ذاکرین اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات کے مطابق یہ بچے شہید ہیں اور شہید کبھی نہیں مرتے ا س لئے ان کی قبروں سے خوشبو آ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :