سانگھڑ کے قریب آئل فیلڈ کی مین پائپ لائن سے تیل چوری کرتے ہوئے دھماکہ، آئل ٹینکر خاکستر

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:50

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سانگھڑ کے قریب آئل فیلڈ کی مین پائپ لائن سے تیل چوری کرتے ہوئے دھماکہ، آئل ٹینکر خاکستر، ایکسی ویٹر،فائربرگیڈ گاڑی نے آگ پر قابوپایاانتظامیہ نے مین سپلائی کی پائپ لائن بند کردی آئل فیلڈ کی مبینہ ملی بھگت اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے قریب کنڈیرووسان میں لجنھوروآئل فیلڈ کی مین پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے دوران دھماکہ ہوگیا جس کے سبب آئل ٹینکر خاکستر چوری میں ملوث افراد کی زخمی ہونے کی اط لاع پر گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی گاؤں کے لوگوں نے میڈیا کوبتایا کہ آئل فیلڈ کے آفیسران مقامی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کاآئل چوری کرتے رہے گزشتہ روزدھماکہ ہوگیا جس کے سبب چوری میں ملوث افراد زخمی فرارہوگئے آئیل ٹینکر خاکستر ہوگیا انتظامیہ نے ویکسی ویٹر فائر برگیڈ گاڑیوں نے آگ پر قابوپایا آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے فون پررابطہ فیلڈ مینجر منور عباس نے رابطہ پر موبائل سے اٹنڈنہیں کیا ایس ایچ اوزوالفقار چاہی نے بتایا کہ تیل چوری کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اس سے قبل بھی ملزم پکٹرے ہیں انتظامیہ کی سیکورٹی رینجرز کی نگرانی ہوتی ہے پولیس نے زمہ داری نہیں لی کس کے خلاف کیس داخل کرینگے انتظامیہ بتائے گی اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جائے وقوع پر آئل فیلڈ انتظامیہ کے افسران نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا مقامی لوگوں انور نجرانی ،نازچاگرانی دیگر نے اعلی حکام سے تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔