حیسکو کا نادہندہ کیخلاف آپریشن، سینکڑوں کنکشن منقطع، لاکھوں روپے کی ریکوری

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:34

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) حیسکو کا نادہندہ کیخلاف آپریشن، سینکڑوں کنکشن منقطع، لاکھوں روپے کی ریکوری ، بجلی چوروں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی ۔ جلال الدین راجپوت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ماہ دسمبر میں بجلی چوری اور نادہندگان حیسکو کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایکس ای این ٹنڈومحمدخان ، روینیو آفیسر جلال الدین راجپوت نے صحافیوں کو بتایاکہ ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں کے حیسکو کی ٹیم نے ایس ڈی او ون عبدالستار لغاری اور ایس ڈی او ٹو امتیاز میمن کی سربراہی میں مختلف دیہاتوں و شہری علاقوں پٹار گوٹھ ، پیرمحلہ ، میمن محلہ ، قصائی محلہ ، شاہی بازار ، خواجہ محلہ ، بھٹی محلہ ، سومرا محلہ ودیگر علاقوں میں کاروائیاں کر کے سینکڑوں ناجائز کنیکشن منقطع کئے ، جبکہ سینکڑوں صارفین نے حیسکو عملے کیساتھ تعاون کرتے ہوئے لاکھوں روپوں کے بقایا جات جمع کرائے ، جبکہ ماتلی میں بھی ایس ڈی او وسیم کورائی کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادھندگان کیخلاف کاروائیاں کی گئیں اور ٹرانسفارمر اتار لئے گئے ۔