بھارتی اداکاروں کی جانب سے پشاور حملے کی مذمت تسلسل سے جاری

جمعہ 19 دسمبر 2014 11:31

بھارتی اداکاروں کی جانب سے پشاور حملے کی مذمت تسلسل سے جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے بعد بھارتی اداکاروں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ مذمتی بیانات جاری ہو رہے ہیں-بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ بچوں سے ہی روح کو تسکین ملتی ہے ان لوگوں سے شدید نفرت محسوس ہورہی ہے جنہوں نے ہمارا مستقبل ، ہمارے بچے اور ہمارے دل کا سکون چھین لیا۔

(جاری ہے)

فرحان اخترنے کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیاہے۔ دیامرزانے کہا یہ ہولناک صورتحال ہے بپاشاباسو نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ کوئی انسان کس طرح دہشتگردبن جاتاہے اوربچوں کو دنیاکو دہشت زدہ کرنے کیلئے استعمال کرتاہے۔رتھک روشن، وشال ددلانی، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار سمیت کئی اداکاروں نے بھی واقعے کی سخت مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :