میرا کسی اداکارہ کیساتھ کوئی تعلق نہیں‘ ارجن کپور

جمعہ 19 دسمبر 2014 11:32

میرا کسی اداکارہ کیساتھ کوئی تعلق نہیں‘ ارجن کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ارجن کپور کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبریں فنکاروں کی زندگی کا اہم جز ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکاراوٴں کے ساتھ تعلقات کی افواہوں اور فنکاروں کی زندگی کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے، نہ تو میں اس قسم کی افواہوں کا شکار ہونے والا بالی ووڈ میں پہلا اداکار ہوں اور نہ ہی آخری، یہ سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے اور چلتا رہے گا۔

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ہم دونوں کو اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں سے کوئی مسئلہ بھی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میرا افیئر عالیہ بھٹ کے ساتھ بنایا گیا لیکن میرا کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :