ہالی ووڈ فلم ” بلیک ہیٹ“16جنوری کو ریلیز ہو گی

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:03

ہالی ووڈ فلم ” بلیک ہیٹ“16جنوری کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکارکرِ س ہیم سورتھ کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرل ڈرامہ فلم”بلیک ہیٹ“آئندہ سال جنوری میں ریلیز ہو گی۔رائٹر وہدایتکارمائیکل من کی اس سسپنس فلم کی کہانی سائبر کرائم کرنیوالے ذہین ترین نوجوانوں کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھومتی ہے جو بڑے پیمانے پر کمپیوٹر ہیکنگ میں ملوث ہوتے ہیں اور بلآخرامریکی و چینی ملٹری کریک ڈاؤن کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جون جاشنی، تھام ٹل اور مائیکل من کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مشہور و معروف ایکشن ہیرو کر س ہیم سورتھ نے نبھا یا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ویولا ڈیوس، ہالٹ میکلینی، ٹینگ وِی اور لِی ہوم وینگ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔لیجنڈنری پکچرز کے پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز ایکشن ڈرامہ فلم کو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال16جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :