باکسر عامر خان نے سونے کے شاٹس شہدائے پشاور کے نام کرنیکا اعلان کردیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:15

باکسر عامر خان نے سونے کے شاٹس شہدائے پشاور کے نام کرنیکا اعلان کردیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -19 دسمبر 2014ء ) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے سونے کے شوٹس سانحہ پشاور کے شہداء کے نام کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عامر خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ، 28سالہ ’’لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن ‘‘ ’’کنگ خان ‘‘ نے اپنے سونے کے شاٹس کو سانحہ پشاور کے شہداء کے نام کر نے کا اعلان کیا ،عامر خان کے مطابق اس سے ملنے والی رقم دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے سکول کی تعمیر نو اور بچوں کی مزید سیکیورٹی پر خرچ کی جائے گی ۔

24قیراط سے بنے شاٹس کی لاگت 30ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے ۔ سونے کے یہ خصوصی شاٹس عامر خان چند دن قبل ہونے والی ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ فائٹ کے لیے بنوائے تھے ،اس مقابلے میں عامر خان نے اپنے امریکی حریف ڈیون الیگزینڈر کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد فتح سمیٹی تھی ۔

متعلقہ عنوان :